کراچی میں ایس ایچ او نے اپنے خلاف خبر چلانے پر چینل فائیو کے رپورٹر کے خلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق چینل فائیو کے رپورٹر اور کے یو جے کے ممبر حافظ قیصر کو اپنی خبر گروپس میں وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ سکھن پولیس نےحافظ قیصر کو شاہ لطیف تھانے کی حدود میں سیکٹر 17 اے میں شب حافظ قیصر کو شاہ لطیف تھانے کی حدود میں سیکٹر 17 اے میں واقع رائل پزا شاپ سے تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا بعد ازاں اُسے سکھن تھانے لے جا کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سینئر صحافی حافظ قیصر کی جانب سے بوسٹن کی خبر چلانے پر ایس ایچ او سکھن نے پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ایف آئی آر کے مطابق رپورٹر نے ایس ایچ او پر دس لاکھ روپے رشوت کا الزام بھی لگایا ۔صحافتی تنظیموں نے ایف آئی آر درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جب کہ ایس ایچ او سکھن پر صحافی کو ہراساں کرنے پر جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن سندھ میں درخواست جمع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔صحافی تنظیموں کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سکھن پر سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے تحت انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔
