معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ اور اپنے درمیان کسی طرح کے تنازع اور کشیدگی کی خبروں کو یکسر مسترد کوتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی اچھی گزر رہی ہے، سوشل میڈیا والوں نے ان کے خلاف اختلافات کی خبریں چلائیں۔رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اہلیہ سے اختلافات سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور اہلیہ ایمان بٹ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، ان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ کئی ماہ سے ملے تک نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین اور دوسرے اہل خانہ میڈیا اور مداحوں سے واقف ہیں، انہیں گھر میں ہر وقت رش لگے رہنے کا اندازہ ہے لیکن ان کی اہلیہ اس بات کی عادی نہیں، اس لیے انہیں کچھ مسئلہ ضرور ہے۔رجب بٹ نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اپنی جگہ جانتی ہیں، وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ ہمارے گھر میں ہر وقت رش لگا رہتا ہے، مداح، سوشل میڈیا اسٹار ساتھی اور قریبی دوست و رشتے دار ہر وقت آتے رہتے ہیں، اس لیے ان کی اہلیہ کو ان کی زندگی کا اندازہ ہوچکا ہے۔ان کے مطابق ان کی اہلیہ ایمان بٹ کے سامنے ہی ان کے گھر میں لڑکیاں آتی ہیں، ان کی مائیں، بہنیں اور اہل خانہ کی خواتین آتی ہیں، اس لیے ان کی اہلیہ کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں، نہ ان کے درمیان کسی طرح کے کوئی اختلافات ہیں۔
اہلیہ کے سامنے ہی گھرمیں خواتین آتی ہیں، رجب بٹ۔۔
Facebook Comments
