لاہور کے نجی ہوٹل ( فلیٹیز ) میں ویسٹ ورلڈ گروپ یو کے اور یو اے ای کی جانب سے انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز 2025 سیزن تھری کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تقریبا دس سے زائد ممالک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے خصوصی شرکت کی۔انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز میں نیو نیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد توصیف چٹھہ، نجی چینل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز محمد عثمان، وائس پریذیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس شاہد نذیر اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، جوائنٹ سیکریٹری عمران شیخ سمیت سو سے زائد قومی ہیروز، شوبز شخصیات اور میڈیا پرسنز کو بھی نوازا۔ تقریب کا مقصد پاکستان میں مقیم ملکی و غیر ملکی افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، جنہوں نے 1947 سے اب تک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کیاہے،لاہور کے نجی ہوٹل میں ویسٹ ورلڈ گروپ یو کے اور یو اے ای کی جانب سے انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ 2025 سیزن تھری کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ سیزن ون دبئی سیزن ٹو باکو اور سیزن فور ملائشیا میں ہو گا۔ انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز میں سو سے زائد قومی ہیروز میڈیا پرسنز وائس پریذیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری، عبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہ میاں خلیل عبیر، لاہور پریس کلب کے صدر نجی چینل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز محمد عثمان، نیو نیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد توصیف چٹھہ طلح علی مغل سی ای او الحرمین ایسوسی ایٹ، جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ، انٹرنیشنل بزنس کمیونٹی میں ہینڈرک وین در ہام، طلح علی مغل سی ای او الحرمین ایسوسی ایٹ اور دیگر کو ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کا مقصد پاکستان میں بسنے والے ان ملکی و غیر ملکی افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھی جنہوں نے 1947 سے اب تک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کسی بھی طرح اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ تقریب کے مہمانوں میں ٹینس اسٹار اعصام الحق، خصوصی نامور آرٹسٹ جس میں سید نور اور سینئر اداکار غلام محی الدین، راشد محمود اور دیگر اداکار شامل تھے۔ تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے جن افراد کو انکی نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر سی ای او ویسٹ ورلڈ ایونٹس اور ویسٹ ورلڈ انٹرنیشنل ناعمہ لاشاری کا کہنا تھا کہ ادارہ کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے اچھے تاثرات کو تشکیل دینا ہے،پریزیڈنٹ لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نہ صرف یہاں بلکہ دیگر ممالک میں بھی اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ہونا چاہیے ، جس سے ہمارے مختلف شعبوں سے منسلک لوگوں ہیں ان کی حواصلہ افزائی میں کی جاسکے ۔۔وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس شاہد نذیر چوہدری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد اس لیے کیا گیا تاکہ انہوں لوگوں کی حواصلہ افزائی کر سکے جنہوں نے اپنے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ۔۔جنرل سیکرٹری انجمن تاجر اور عیبر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی میاں خلیل عبیر نے بھی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو اپنے شعبوں میں محنت اور لگن کے ساتھ کام کر رہےہیں اور کسی مقام پر پہنچتے ہیں ان کی کامیابیوں کو سیلیبریٹ کرنا چاہیے۔۔پاکستان کے نامور لیجنڈز اداکاروں نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے ،اس طرح کی تقریب منعقد ہوتی رہنی چاہئے ، تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد توصیف چٹھہ، سوشل میڈیا ہیڈ مطاہر علی اصغر اور ویسٹ ورلڈ کی سی ای او نعیمہ لاشاری کی اس کاوش کو سراہا جبکہ انتظامیہ میں ڈائریکٹر آپریشنز فیصل امین، ڈائریکٹر مارکیٹنگ شاہنواز ملک، مینیجنگ ڈائریکٹر محمد نوید ستار اور فاؤنڈر سی ای او ویسٹ ورلڈ گروپ یو کے اور یو اے ای نعیمہ لاشاری نے حاضرین کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس امر پر زور دیا کہ ہمیں اپنے روز مرہ کے ان ہیروز کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے وقتاً فوقتاً ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے تاکہ معاشرے میں ایک اچھی روایت قائم کی جاسکے۔