معروف اداکارہ و میزبان زینب قیوم المعروف زی کیو نے پاکستانی معاشرے میں بڑھتے ہوئے طبقاتی فرق پر تشویش کا اظہار کر دیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حال ہی میں کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے المناک سانحہ کے بعد پاکستانی معاشرے میں موجود ظالمانہ طبقاتی تقسیم کے خلاف آواز اٹھائی۔زینب قیوم نے لکھا کہ ’اس وقت میری فیڈ مجھے دو پاکستان دکھا رہی ہے۔ ایک اشرافیہ کا تو دوسرا غریب کا پاکستان۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’اشرافیہ کا پاکستان، جو محفوظ، ناقابلِ رسائی ہے، جہاں شادیوں کی تقریبات، ڈیزائنر ملبوسات اور بوٹوکس پر گفتگو ہو رہی ہے، جبکہ دوسرا وہ محنت کش طبقہ ہے جو جل رہا ہے، گرتی ہوئی معیشت کے ملبے تلے دبا ہوا ہے، اور انصاف یا احتساب کی امید کے بغیر دم توڑ رہا ہے۔ان کے اس بیان سے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد متفق دکھائی دی اور اس تلخ حقیقت پر دکھ کا بھی اظہا رکیا۔
