اداکاری سے زیادہ مزہ کاروبار میں ہے، کومل عزیز۔۔

اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے حالیہ گفتگو میں اپنی بدلتی ترجیحات پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکاری کے مقابلے میں کاروبار انہیں زیادہ متاثر اور متحرک کرتا ہے۔یہ گفتگو انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران سامنے آئی، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ کو اداکاری میں زیادہ مزہ آتا تھا یا اپنے کاروبار میں؟کومل عزیز نے پُراعتماد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں، کیونکہ اس میں مجھے اپنا دماغ زیادہ استعمال کرنے اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے، اس کے علاوہ میری مارکیٹ ویلیو عمر کے ساتھ بڑھتی ہے، جبکہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں