adakara ka sociaal media se kinara kashi ka aelan

اداکارہ کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان۔۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپنا نام و نشان مٹا دیں گی۔اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ،آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے، میں سچ میں امید کرتی ہوں کہ ایک دن ایسا بھی آئے جب میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا سکوں۔صحیفہ نے ماضی میں کیے تمام اعمال پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،ہر وہ نادان، بے وقوفانہ، اور غیر سنجیدہ انٹرویو جسے میں نے کبھی دیا اور ہر وہ فوٹو شوٹ جو مجھے کبھی پسند نہیں آیا،اور ہر وہ پروجیکٹ جس میں میرا دل کبھی بھی نہیں تھا۔لیکن اسی کے ساتھ، میں اس انڈسٹری کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر گزار بھی ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں