dakuon ke hatho lutne wala sahafi FIR darj karne ka mohtaj

اخباری ملازمین کے ساتھ ڈاکوؤں کی وارداتیں۔۔۔

کوئٹہ  کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے مقامی اخبار کے کارکن کو موٹرسائیکل ٗ موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کا کارکن کمپیوٹر آپریٹر عبد القدیر گزشتہ شب ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب دو نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اس سے موٹرسائیکل ٗ موبائل فون اور 9ہزار کی نقدی چھین لی جبکہ مزاحمت کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا سریاب پولیس نے مقدمہ در ج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔دریں اثنا کراچی کے علاقے نصیرآباد عزیزآباد ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب روزنامہ امت کے چیف فوٹو گرافر مرحوم شیخ انعام کے بیٹے سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، نامعلوم ملزمان یحییٰ شیخ سے موٹرسائیکل، دو موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں