ahtejaaji tehreek jaari rakhane ka aelan

احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان۔۔۔

نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صحافیوں کے لئے متنازع پلاٹ سکیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا اور احتجاجی کیمپ لاہور پریس کلب کے باہر لگایا گیااحتجاج کی قیادت صدر ارشد انصاری نے کی۔تین روز پریس کلب میں پر امن احتجاج کے بعد گیٹ سے باہر کیمپ لگایا گیا۔صدر ارشد انصاری نے احتجاجی کیمپ کل ہفتہ کو بھی پریس کلب کے باہر لگانے کا اعلان کر دیا ،ارشد انصاری نے بتایا کہ پنجاب بھر کے پریس کلبز کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں دوسرے اضلاع اور ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر میں صحافی احتجاج کریں گے۔ارشد انصاری نے کہا کہ سات مرلہ سے کم رقبے کے پلاٹ پر پر کمپرومائز نہیں کریں گے اور پریس کلب کے ہر ممبر کے لئے فیز ٹو کے فارمولے کے تحت پلاٹ دینے ہوں گے۔ایف بلاک کے ترقیات کام مکمل کرانے ہوں گے۔بی بلاک کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔ اس کے لئے ہمارے کلب کے دروازے ہر قسم کے مزاکرات کے لئے کھلے ہیں۔احتجاج میں سندھ کے سابق ایم پی اے انتھونی نوید نے بھی شرکت کی انہوں نے کہاکہ میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آیا ہوں۔احتجاج میں نائب صدر امجد عثمانی نے نے کہا کہ نیوز روم کے صحافیوں کے پلاٹ کے بغیر کوئی سکیم کامیاب نہیں ہو گی اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سیکرٹری زاہد عابد نے کہا کہ پلاٹ فارآل کے سلوگن پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب ہوش کے ناخن لیں۔صحافیوں کی تقسیم کی سازش پر کام نہ کریں اس میں ان کو ناکامی ہو گی۔ احتجاج میں سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ، رانا شہزاد، عالیہ خان،فاطمہ مختار، با با عابد حسین، بدر سعید،سینئر صحافی سعید اختر، خاور نعیم ہاشمی، زاہد رفیق بھٹی، قمرالزمان بھٹی، ندیم نواز شیخ، ستار وحید، آصف چوہدری، خواجہ آفتاب حسن،وسیم نیاز،پرویز الطاف،دین محمد درد،ارسلان رفیق بھٹی،ضمیر آفاقی، فرزانہ چوہدری،تقویم شاہ، جمیل شیخ، محمد عبداللہ،عمر شریف، منیب الحق، صداقت مغل، م س بٹ، ندیم سلیمی، خاور بیگ، رانا خالد قمر،نواز سنگرا، حامد نواز، مدثر خان، قاسم رضا، افضل ایوبی، قیصر چوہان، محمد شہزاد، جہانگیر حیات، جمال احمد، تنویر احمد، میاں سرور، طارق شاہد ستی، سعید ورک، ایم اے ظہیر، غلام مرتضیٰ باجوہ، عمران علی،شیراز نثار، محمد علی جٹ، عاصم بھٹی، عتیق شاہ، حسنین ترمذی، حسنین اخلاق، فاروق شہزاد، محمد اکمل، ندیم احمد، طاہر چوہدری، مستحسن ندیم، ر?ف خان،حاجی نعیم، جاوید ہاشمی، ظہیر شہزاد، اے آر گل،ریاض ٹاک، فرید بابر،شہزاد ملک، سجاد اعوان،محمد زبیر، عندلیب اسد، سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں