ابتک نیوزکا ایچ آر انتقامی کارروائی کا مرکز بن گیا۔۔

اب تک  نیوزکا ایچ آر ڈپارٹمنٹ انتقامی کارروائی کا مرکز بن گیا۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایچ آر ڈپارٹمنٹ چینل میں  لیبر قوانین کی دھجیاں  اڑا رہا ہے۔ ابتک نیوزکے ملازمین کا کہنا ہے کہ مختلف شعبہ جات کے انچارجز فیوریٹ ازم کررہے ہیں اور ناپسندیدہ ورکرز کی جھوٹی شکایتیں کرتے ہیں جس پر ایچ آر فوری جرمانہ عائد کرکے ملازمین کے پیسے کاٹ لیتا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جرمانوں اور کٹوتیوں کی کوئی منطق ہوتی ہے نہ ملازمین کوکوئی ٹھوس وجہ بتائی جاتی ہے۔ساتھ ساتھ ملازمین کی تنخواہیں بھی روکی جارہی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ لیبر قوانین پر عمل درآمد کا یہ حال ہے کہ ای او بی آئی آخری بار تین سال پہلے بھرا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک کسی ملازم کی ای او بی آئی جمع نہیں کرائی گئی جب کہ سیلری میں سے اس فنڈ کے نام پر ہر ماہ کٹوتی لازمی کی جاتی ہے۔۔ اسی طرح۔۔طبی سہولیات کے نام پرملازمین کی تنخواہوں سے بارہ سو ماہانہ کاٹے جاتے ہیں۔لیکن کئی ماہ سے میڈیکل کارڈ کی تجدید نہیں کرائی گئی جس کی وجہ سے ملازمین کو طبی سہولتیں لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اب تک ٹیلی ویژن کا پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینیئر پروڈیوسر کے ساتھ تنخواہ میں کٹوتی کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے، جرمانے کی مد میں اس کے دس ہزار روپے کاٹے گئے ہیں۔ساتھ ہی تنخواہ بھی روک لی گئی ہے۔۔ پپو کے مطابق ابتک نیوزکی یہ پرانی روایت رہی ہے کہ  ایک ماہ کی تنخواہ بیک لاک میں چلتی ہے، لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ اکتوبر اور نومبر کی تنخواہ اب تک ملازمین کو نہیں  دی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں