ابتک نیوز میں ہراسمنٹ کے واقعہ کو دبانے کی کوشش شروع ہوگئی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون اینکر کو ہراساں کرنے اور اسے کسی اور کے ہاتھ گفٹ بھجوانے والے پروگرام ڈپارٹمنٹ کے برطرف ملازم کو دوبارہ چینل انتظامیہ نے رکھ لیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جس دن یہ واقعہ ہوا تھا اس کے دو دن بعد تک اسے چینل کے مین گیٹ سے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی لیکن وہ جمعرات اور جمعہ کو دفتر میں نظر آیا۔مبینہ طور پر یہ اطلاعات بھی ہیں کہ خاتون اینکر سے کہاگیا ہے کہ ایسا تو ہوتا رہتا ہے تمہیں اتنا واویلا مچانے کی کیا ضرورت تھی؟؟ چینل کے سنجیدہ مزاج ملازمین کا کہنا ہے کہ ہراسمنٹ کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہونی چاہیئے، پورا دفتر اس بات پر بھی حیران و پریشان ہے کہ جس بندے کو ہراسمنٹ کے الزام میں نکال دیاگیا تھا وہ دوبارہ اپنے ڈپارٹمنٹ میں کس طرح سے آرہا ہے ، کیا چینل انتظامیہ نے اپنا فیصلہ ریورس کرلیا ور یوٹرن مارلیا۔
