آر آئی یوجے کے انتخابی نتائج کا اعلان۔۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیاگیا، اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔نیشنل پریس کلب کے ہال کی وسعت کم پڑ گئی، ہال میں موجود صحافیوں سے زیادہ تعداد کو صحن میں کھڑے ہو کر نتائج سننا پڑے۔ نتائج کے مطابق آصف بشیر چودھری صدر، بشیر عثمانی جنرل سیکرٹری،اظہارخان نیازی خازن۔۔توصیف عباسی، رشید ملک نائب صدور، رانا فرحان اسلم اور راجہ عمران جنجوعہ جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہوگئے۔۔جب کہ علی اختر، غفران چشتی، اسد شر،  نوابزادہ شاہ علی، حمید عباسی، اعجاز فکری، دوست محمد ، شہزاد راجپوت اور  نور ایمن زہرا اراکین ایگزیکٹو کونسل منتخب ہوئے۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے )کے انتخابی نتائج کے اعلان کے موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شریک ہو کر اس بات پر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ ان کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی صحافیوں کی نمائندہ یونین صرف اور صرف ایک ہے۔صحافی برادری نے اس اجتماع میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایک واضح پیغام دے دیا ہے: ان کے حقوق، وقار اور مفادات کیلئے جدوجہد کرنے والی نمائندہ یونین صرف اور صرف راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) ہے۔یہ محض انتخابی نتائج کا اعلان نہیں، بلکہ صحافیوں کے معاشی حقوق اور آزادی صحافت کیلئے اجتماعی عزم کا اظہار تھا۔اس تقریب میں شریک ہونے والے تمام صحافیوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی موجودگی سے اس جمہوری عمل کو مزید مضبوط و معتبر بنایا۔آئیے مل کر صحافی برادری کے حقوق کے لیے متحد رہیں اور شفاف، ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں