آج ٹی وی کے ورکرز نے کل پر بھروسہ کرلیا۔۔آج ٹی وی میں 37 ہزار سے ایک لاکھ اور اس سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے تمام ملازمین کی تنخواہیں ایک ماہ لیٹ ہوگئیں جو تنخواہ ہر ماہ کی 10 تاریخ سے پہلے مل جایا کرتی تھی اس کی تاریخ پہ تاریخ بڑھاکر 30 تاریخ تک کردی ہے پپو نے بتایا کہ اس طرح پورے تمام ملازمین کی پورے ایک ماہ کے تنخواہ واجب الادا ہے۔ پہلے سلیب میں 37 ہزار والے دوسرے سلیب میں 40 چالیس ہزار والے تیسرے سلیب میں 60 سے 80 ہزار والے اور پھر سب سے آخر میں ایک لاکھ سے زائد تنخواہ والوں کا نمبر آتا ہے اور انہیں تو کبھی کبھار ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور یوں تمام ملازمین کے دوماہ کے واجبات ادارے کے ذمہ ہوچکے ہیں آج کے تمام ملازمین پورے 30 دن گزرنے کے بعد بھی بڑے صبر کے ساتھ اپنی تنخواہوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور یوں آج کے ملازمین نے کل پر بھروسہ کرنا سیکھ لیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اکتوبر کی سیلری جو پانچ تاریخ تک مل جاتی تھی ابھی تک نہیں ملی، یہ سیلری اب پورے ایک ماہ ریزرو ہوگئی ہے اب تیس تک چلی گئی ہے 30 کو ملے گی۔۔
