aaj news mein assignment head HR head bangya

آج ٹی وی میں گرینڈآپریشن،برطرفیوں کیلئے فہرستیں تیار۔۔۔

آج ٹی وی میں گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  ملک بھر سے ملازمین نکالنے کے لئے لسٹیں بن گئیں ہر ڈیپارٹمنٹ سے کم ازکم دو زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو فائر کرنے کی تیادی کرلی گئیں۔۔ادارے میں بوجھہ بننے والے ۔۔یا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث نہ انے  والے سر فہرست ہیں۔۔پپو نے مزید بتایا ہے کہ آج ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے سختی سے پک اینڈ ڈراپ بند کردی گئی ہے جس نے بحران کو مزید سنگین کردیا۔۔ اینکرز کو بھی وقت کا مکمل پابند  کردیا وقت سے پہلے تو پک ہوں گے  لیکن جائیں گے اپنے وقت پر۔ ۔ ادھر ٹکر ڈیسک کی ایک  لڑکی کے ابا نے بھی اس کودفتر جانے سے منع کردیا ہے۔۔جبکہ ادارے کے ایک ملازم کوجو  سینٹرل۔اسائمنٹ ڈیسک پر تھا ۔۔برین ٹیومر۔۔ ڈائیگنوس ہوا پیسے نہ ہونے نے مسائل اور بڑھا دئیے ہیں۔۔  چائے پلانے والے  آفس بوائے  کی اماں پھسل گئیں  جس سے کولہے کا گولہ ٹوٹ گیا اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سےعلاج نہیں ہوپارہا والدہ گھر پر صاحب فراش ہیں۔۔ایک  این ایل ای کے بچوں کوفیس کی عدم ادائیگی پر اسکول سے نکال دیا گیا۔۔۔انتظامیہ کہتی ہے خرچے 8 کروڑ اور کمائی دو کروڑ ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس گرینڈ آپریشن کے بعد بھی چینل انتظامیہ اس بات سے لاعلم ہے کہ  ملازمین نکالنے کے بعد حالات ٹھیک ہوں گے یا نہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں