زیادتی کا شکار اداکارہ انصاف کے لیے گئی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسر کے ڈرائیور نے انصاف دلانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا، معلوم ہوا ہے کہ اداکار (س) کو4 افراد نے گھر سے اغوا کیا اور بستی ملوک کے علاقہ 5 فیض لے گئے جہاں انہوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور پھر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے، 15 پر کال کیے جانے پر تھانہ بستی ملوک پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ایک ملزم کو بچاتے ہوئے دوسرے کو نامزد کیا جب کہ دو نامعلوم کے خلاف 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا، بعدازاں پولیس نے ان ملزمان کو چھوڑ دیا،متاثرہ کے احتجاج کرنے پر تھانہ انچارج بستی ملوک کے ڈرائیور نے اداکارہ کو انصاف دلانے کا جھانسہ دے کر ہوٹل میں لے جا کر گن پوائنٹ پر زیادتی کرڈالی ، اداکار (س) نے نگراں وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اسے انصاف دلاتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
زیادتی کا شکار اداکارہ دوبارہ زیادتی کا شکار۔۔
Facebook Comments