سندھ ہائی کورٹ نے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ارب ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کے خلاف بیان دینے سے روکتے ہوئے 7 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔زوہیب حسن نے کچھ عرصہ قبل اشتیاق بیگ کے خلاف اپنی بہن کو زہر دینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اشتیاق بیگ کی جانب سے ان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ نازیہ حسن طویل عرصہ تک کینسر میں مبتلا رہیں ، سکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کی موت طبعی قر ار دی اور ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے معروف گلو کارہ نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کو ہر جانہ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے زوہیب حسن کونوٹس جاری کرتے ہوئے7 اکتوبرکوتفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت کی جانب سے زوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک اس معاملے پر کوئی بات نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
