zohaib hassan ke khilaaf london mein case

ذوہیب حسن کے خلاف لندن میں کیس۔۔

معروف صنعت کار اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ میری اہلیہ مرحومہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے مجھ پر سنگین اور بےبنیاد الزامات لگائے۔اشتیاق بیگ کے مطابق گزشتہ برس اہلیہ کی 22ویں برسی پر لگائے گئے الزامات سے میری ساکھ مجروح ہوئی۔ زوہیب حسن کے خلاف لندن میں دائر مقدمہ کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی طرح مجھے بھی لندن ہائیکورٹ سے انصاف ملے گا۔واضح رہے کہ تقریباً ڈیڑھ برس قبل زوہیب حسن نے اشتیاق بیگ پر اپنی بہن نازیہ حسن کو زہر دینے کے الزامات عائد کیے تھے۔۔زوہیب حسن نے دعویٰ کیا تھا کہ نازیہ نے انہیں بتایا تھا کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق نازیہ حسن کے جسم سے زہر کے شواہد نہیں ملے تھے۔ زوہیب حسن لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ اپنا پورا قانونی حق استعمال کروں گا، میرے خلاف برطانیہ میں کیس نہیں بنتا، تاہم ہر فورم پر دفاع کروں گا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں