zohaib hassan ke khilaaf aik arab har jaane ka dawa dair

زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعوی دائر۔۔

صنعت کاراورسماجی رہنما مرزا اشتیاق بیگ نےماضی کےمقبول پاپ گلوکار زوہیب حسن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک ارب روپےہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا،اس سےقبل مرزا اشتیاق بیگ نےزوہیب حسن کو 14 اگست کو ہرجانےکا نوٹس بھجواتےہوئےلگائےگئے الزامات پر دو ہفتوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ عدالت میں مقدمہ دائر کردیں گے۔زوہیب حسن کی جانب سے معافی نہ مانگے جانے پر اشتیاق بیگ نے 2 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سےذوہیب حسن کےخلاف دائرکیےگئےمقدمےمیں عدالت سےاستدعا کی گئی ہےکہ مدعی کوگلوکار سے ایک ارب روپےدلوائے جائیں،زوہیب حسین نے گزشتہ ماہ 13 اگست کو مدعی پر ایک ٹی وی انٹرویو میں الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی، جس وجہ سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔درخواست کے مطابق زوہیب حسن نے انٹرویو میں گلوکارہ نازیہ حسن کی موت غیر فطری قرار دیا جبکہ ان کے پاس اہلیہ نازیہ حسن کی موت کا سرٹیفکیٹ موجود ہے اور وہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں، زوہیب حسن حقائق کے برعکس باتیں کر رہے ہیں، انہیں بیان بازی اور مدعی کے خلاف بیانات دینے سے روکا جائے۔صنعت کار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ زوہیب حسن کو ان کے خلاف نامناسب دعوے کرنے سے روکنے کا حکم دے کر انہیں ان سے ایک ارب روپے بھی دلوائے جائیں۔انہوں نے درخواست میں دلیل دی ہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر زوہیب حسن کو نوٹس بھجواکر معافی مانگنے کی مہلت بھی دی مگر انہوں نے ان سے معافی نہیں مانگی، جس وجہ سے انہوں نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں