zindagi mushkilaat se nikal chuki | Fatima Sohail

زندگی مشکلات سے نکل چکی، خاتون اینکر

خاتون اینکر اور اداکارہ فاطمہ سہیل نے انکشاف کیا ہے کہ و اظہار محبت کے معاملے میں شرمیلی ہیں کھل کر اظہار نہیں کرسکتی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شوبز کا حالیہ دور سخت مقابلے کا دور ہے، کیوں کہ اس وقت کئی نوجوان اداکار کام کر رہے ہیں۔فاطمہ سہیل نے بتایا کہ اس وقت وہ نہ صرف اپنے بیٹے بلکہ والدہ کی بھی کفیل ہیں اور اب ان کی زندگی مشکلات سے نکل چکی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں جھوٹ بولنے کے لیے کروڑوں روپے بھی دیے جائیں تو وہ کبھی نہیں بولیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اظہار محبت کے معاملے میں شرمیلی ہیں، ہر بات ہر کسی سے نہیں کہہ سکتیں، البتہ جس کسی سے محبت ہوجائے تو انہیں اشارے دے دیتیں ہیں مگر ان سے واضح اظہار نہیں کرتیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں