معروف اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ” انہوں نے اپنی زندگی میں بے حد جدوجہد کی ہے اور مشکل وقت بھی گزارا ہے”۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مومل شیخ نےنجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر بات کی ۔ اداکارہ مومل نے مشکل ترین وقت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ” ان کی زندگی کا مشکل وقت ان کے بچپن کا تھا جب انہیں تعلیم مکمل کرنے کے لیے مشکل حالات کا سامنا تھا، ان کے والد کی چونکہ مستقل آمدنی نہیں تھی، ڈراموں اور فلموں کے پیسے رک رک کر آتے تھے تو اکثر ان کے سکول کی فیس ادا نہیں ہو پاتی تھی”۔مومل نے بتایا کہ “فیس کی ادائیگی نہ کرنے کے سبب اکثر وہ اور ان کے بھائی کلاس سے باہر کھڑے ہوتے تھے,بعد ازاں وہ نیویارک جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں لیکن والد کے پاس پیسے نہیں تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے والد سے کہا کہ” وہ صرف فیس کے پیسے دے دیں، رہائش اور بقیہ اخراجات وہ خود پورے کرلیں گی”۔مومل کا کہنا تھا کہ” بیرون ملک رہتے ہوئے انہوں نے مختلف نوکریاں کیں اور اپنی تعلیم مکمل کی”۔
زندگی میں بہت مشکل وقت گزارا، مومل شیخ۔۔
Facebook Comments