معروف اداکارہ عروہ حسین کا اپنے حالیہ انٹرویو میں کہناہے کہ” زندگی گزارنے کیلئے مرد ضروری نہیں ہے”۔تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ معروف اداکارہ عروہ حسین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم گلوای ٹی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ا پنی زندگی اور معاشرے کی سوچ کے چند پہلوسامنے رکھے۔ اداکارہ نے دوران انٹرویو کہا کہ” ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کیلئے مرد کی ضرورت پڑتی ہے” ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ” اگر کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا ہے ، تو غلط نہیں ہے مگر مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے”۔
Facebook Comments