زیرسماعت مقدمات پر بحث سے گریزکاحکم

پیمرانےتمام سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کو زیرِ سماعت مقدمات پر خبر نشر کرنے یا ان پر بحث کرنے کے متعلق ہدایات جاری کر دیں پیمرا نے اس سلسلے میں ہدایت جاری کرتے کہا کہ ایسے تمام مقدمات جو کہ کسی بھی عدالت میں زیرِ سماعت ہیں ان پر خبر یا غیر ضروری بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کریں پیمرا اس سلسلے میں متعدد بار ہدایات اور نوٹس جاری کر چکا ہےسپریم کورٹ نے ایک ٹاک شو سے متعلق سو موٹو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کو واضح احکامات جاری کئے کہ وہ زیرِ سماعت مقدمات کی رپورٹنگ کو پیمرا ضابطہ اخلاق کے مطابق یقینی بنائیں پیمر اعلانیے کے مطابق ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں