pemra mein afsaraan ki taraqqian

زیرسماعت مقدمات کی میڈیا پر رپورٹنگ پر پابندی۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاعر و صحافی احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے آئی ایس آئی سے متعلق ریمارکس میڈیا کو بھاری پڑگئے۔۔ پیمرا نے تمام زیرسماعت مقدمات کی میڈیا پر رپورٹنگ پر پابندی لگادی۔۔ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو حکم دیا ہے کہ صرف تحریری فیصلے  کی رپورٹنگ کی جاسکتی یا پھر جن مقدمات کی لائیو کوریج ہورہی  ہو۔۔پیمرا نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ  تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس “خبریں اور حالات حاضرہ” اور “علاقائی زبان” کی صنف میں ہیں کہ کوئی بھی مواد، بشمول تبصرے، آراء یا ایسے زیر سماعت معاملے کے ممکنہ مستقبل کے بارے میں تجاویز جو تعصب کا شکار ہوں۔ عدالت، ٹریبونل وغیرہ کا فیصلہ نشر کیا جائے گا۔ مزید، ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کے حوالے سے ٹکرز/ہیڈ لائنز نشر کرنے سے گریز کریں اور صرف عدالت کے تحریری احکامات کی اطلاع دیں۔ تاہم جہاں عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جاتی ہے وہاں ٹی وی چینلز کی طرف سے ایسی کارروائی کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔چینلز کے نام جاری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ۔۔یہ  حکم  چیئرمین پیمرا کی منظوری سے جاری  کیا گیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں