zaroorat mand sahafio keliye test ki sahoolat

ضرورت مند صحافیوں کیلئے فری ٹیسٹ کی سہولت۔۔

لاہورپریس کلب اورٹیسٹ زون ڈائیگناسٹک سنٹر کے درمیان ممبران اور ان کی فیملیز کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر اعظم چوہدری ، سینئر نائب صدر شاداب ریاض، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد،جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمورجکھڑ،ممبر گورننگ باڈی رضا محمد، عالیہ خان ، اسد جعفری ،نفیس احمد قادری ودیگر نے شرکت کی ۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور ٹیسٹ زون ڈائیگنانسٹک سنٹر کے سی ای اور محمد نصر اقبال نے معاہدے پر دستخط کئے ۔اس موقع پرہیڈ آف مارکٹنگ اینڈ کارپوریٹ افیئر معارج احمد، کوالٹی ایشورنس کوآرڈینیٹر ٹیسٹ زون ڈائیگنوسٹک سنٹر عائشہ اقبال اور عمران علی نومی بھی موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق ٹیسٹ زون ڈائگناسٹک سنٹر لاہور پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کو بلڈ ٹیسٹوں میں 50 فیصد ڈسکاﺅنٹ مہیا کرے گاجبکہ بیواﺅں، یتیموں اور ضرورت مند افراد کو مکمل فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق سی بی سی، لیور فنکشن ٹیسٹ، کولیسٹرول، شوگر، گائنی کے ٹیسٹ اور دیگر تمام قسم کے ہارمون ٹیسٹ سمیت 500 سے زائد بلڈ ٹیسٹوں پر 50 فیصد رعایت کی سہولت جبکہ سٹی سکین، ایم آر آئی ، ایکسرے ، الٹراساﺅنڈ پر 20 فیصد تک رعایت فراہم کی جائے گی ۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے ممبر گورننگ باڈی رضا محمد کی لاہور پریس کلب اور ٹیسٹ زون ڈائیگناسٹک سنٹر کے مابین معاہدہ کرانے کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ منتخب گورننگ باڈی معزز کلب ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمت کے لئے اپنے وعدے پر عمل پیرا ہے اور معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ٹیسٹ زون ڈائیگناسٹک سنٹر کے سی ای او محمد نصر اقبال نے کہا کہ صحافی ملک و قوم کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو لمحہ بہ لمحہ انھیں حالات سے آگاہ رکھتے ہیں اور اس اہم کمیونٹی کی خدمت کو اپنے لئے اعزازسمجھتے ہیں۔ لاہورپریس کلب اور ٹیسٹ زون لیبارٹری کے مابین معاہدہ پر عمل درآمد کے لئے ممبر گورننگ باڈی رضامحمد کودونوں اداروں کے مابین فوکل پرسن مقر ر کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کا کسی بھی لیبارٹری کیساتھ اس سال کا سب سے بڑا معاہدہ ہے، جس میں کچھ کیٹیگریرز مٰیں فری ٹیسٹ بھی دئیے گئے ہیں۔۔۔فری ٹیسٹ والی سروسز اس سے پہلے کبھی متعارف نہیں کرائی گئیں کسی بھی لیبارٹریز کی طرف سے۔۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں