ملک بھرمیں کوروناوائرس کی وجہ سے جہاں لاک ڈاون ہے وہیں بازار میں بیٹھے تاجروں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔ اگرچہ حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے تاہم فی الحال صرف کاروباری طبقہ ہی عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہا ہے۔ملک میں بڑھتی ذخیرہ اندوزی ،اشیائے ضروریہ کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی پھٹ پڑی ہیں۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا”خدا کا قہر اور عذاب نازل ہو اُن پر جو ایسے حالات میں غذائی اجناس کی قلّت پیدا کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں آٹا مہنگا اور غائب ہو رہا ہے۔ سبزی پھل کچن کی دیگر اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم خان صاحب سخت ایکشن لیں، صرف نوٹس نہیں۔ یہ مجرمانہ فعل ہے
Facebook Comments