زینب کے پاپا کے 10 ملین سبسکرائبر ہوگئے۔۔

یوٹیوب کو کئی لوگوں نے اپنا ذریعہ معاش بھی بنایا ہوا ہے اورہر دوسرا شخص اس میں اپنا حصہ ڈالتا ہوا نظر آرہا ہے، اب ویورز حاصل کرنے اور سبسکرائبر بڑھانے کے چکر میں یوٹیوبرزاپنے گھر کے لڑائی جھگڑوں اوربات چیت تک کو اپنے ویلاگ کا حصہ بنا رہے ہیں۔ اوراس کے لیے انہوں نے باقاعدہ چینل بھی کھولے ہوئے ہیں۔ان چینلز میں سے ایک ’زینب کے پاپا‘ ہے ۔ اس چینل نے حال ہی میں 10ملین فالوورز حاصل کر کے پاکستانی یوٹیوبرز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔دوسرے نمبر پر ڈکی بھائی ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 7.89 ملین ہے۔ سسٹرولوجی کےنام سے مشہور یو ٹیوب چینل پر 4.69 ملین اور معاذ صفدر کے4.15 ملین فالوورز ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں