zainab abbas par case durust iqdaam nahi

زینب عباس پر کیس درست اقدام نہیں،پاکستان۔۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت میں پاکستانی سپورٹس پریزنٹر زینب عباس کے خلاف کیس بنانے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ زینب عباس کے خلاف ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے انہیں بلاجواز اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلو بلوچ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کرکٹ ورلڈ کپ کا میزبان ہے اور پاکستان ٹیم کو سیکورٹی اور سازگار ماحول فراہم کرنا بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پریزینٹر زینب عباس کے خلاف ٹوئٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے انہیں بلاجواز اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری کرنے سے متعلق بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں اور جلد ویزوں کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں