لاہور پریس کلب لائبریری کمیٹی کے زیراہتمام بزرگ صحافی، ترقی پسند شاعر و ادیب ظہیرکاشمیری مرحوم کی یاد میں تقریب نثار عثمانی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف صحافی خاور نعیم ہاشمی نے کی نعیم الحسن ،امجد طفیل اور عابد حسین عابد مہمان خصوصی جبکہ پریس کلب کے نائب صدر اور لائبریری کمیٹی کے چیئرمین امجد عثمانی تقریب کے میزبان تھے امجد عثمانی نے مہمانوں سمیت شرکائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اکابرین کا اچھے اندازمیں ذکر کرتے رہنا چاہیے آج کی یہ محفل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں خاور نعیم ہاشمی صاحب پریس کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں تقریب میں خاور نعیم ہاشمی ، نعیم الحسن ، ڈاکٹر امجد طفیل ، عابد حسین عابد ، دین محمد درد ، تمثیلہ چشتی ، محمد علی ، ڈاکٹر افتخار بخاری ، نواز طاہر ، قمرالزمان بھٹی ، خواجہ آفتاب حسن اور طارق کامران نے بابا ظہیر کاشمیری کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ، شہباز انور خان نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا نظامت کے فرائض لائف ممبر طارق کامران نے سرانجام دیئے تقریب کا آغاز عمران علی نومی کی تلاوت سے ہوا مقررین نے کہا کہ بابا ظہیر کاشمیری پرانے دیال سنگھ مینشن والے پریس کلب میں برسوں محفل جماتے رہے شملہ پہاڑی والے پریس کلب بھی آتے رہے پھر کچھ عرصہ بعد وہ دنیا سے رخصت ہوگئے پاک ٹی ہاو ¿س ، حلقہ ارباب ذوق اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے اجلاس میں بھی شریک ہوتے رہے بڑی دبنگ شخصیت تھے تقریب میں بات کرنے کے لئے انہیں مائیک کی ضرورت نہیں پڑتی تھی انہوں نے فلموں کیلئے کہانیاں اور گیت بھی لکھے تین فلمیں ڈائریکٹ بھی کی تھیں انہوں نے ساری عمر اپنی کلاس تبدیل نہ کی جس طبقے میں پیدا ہوئے اسی طبقے میں انتقال کیا بابا ظہیر کاشمیری کا نام ادب و صحافت کی دنیا میں ہمیشہ زندہ رہے گا تقریب میں سعید اختر ، محمد عبداللہ ، شہزاد فراموش ، میم سین بٹ ، انور خان ، رفیق خان ، غلام مصطفی زنجیر والے ، نوید نواز ، نوید علی شاہ ، خواجہ منورالحسن اور رانا شہزاد احمد نے بھی شرکت کی آخر میں خواجہ آفتاب حسن نے اپنی اور بابا پرویز چشتی مرحوم کی چار کتابیں لائبریری کے لئے عطیہ کیں۔
ظہیرکاشمیری کی یاد میں تقریب کا اہتمام۔۔
Facebook Comments