sahafio ke tahaffuz ke masooday se kon nakhoosh tha

زبردستی کی شادی کامیاب نہیں ہوتی، حامد میر۔۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ  2018ء اور 2024ء میں جو حکومتیں بنی ہیں ان میں ایک بنیادی فرق ہے ۔2018ء میں جو تھا وہ ایک لو میرج تھی اور بدقسمتی سے کامیاب نہیں ہوئی،2024ء میں جو ہوا ہے تو لگتا ہے کہ یہ زبردستی کی شادی ہے۔اگر پاکستان میں لو میرج کامیاب نہیں ہوئی تو زبردستی کی شادی کا کامیاب ہونا بہت مشکل لگتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے  پروگرام ’’نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جب شہباز شریف تقریرکررہے تھے تو مجھے عمران خان کی 2018ء کی تقریر یا دآرہی تھی۔ اس وقت بھی کچھ ایسے ہی مناظر تھے اسوقت کی اپوزیشن بھی دھاندلی کا شور مچا رہی تھی۔2018ء اور 2024ء میں جو حکومتیں بنی ہیں ان میں ایک بنیادی فرق ہے ۔2018ء میں جو تھا وہ ایک لو میرج تھی اور بدقسمتی سے کامیاب نہیں ہوئی۔ دونوں اطراف سے کافی الزامات عائد کئے گئے ۔2024ء میں جو ہوا ہے تو لگتا ہے کہ یہ زبردستی کی شادی ہے۔اگر پاکستان میں لو میرج کامیاب نہیں ہوئی تو زبردستی کی شادی کا کامیاب ہونا بہت مشکل لگتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں