سما ٹی وی میں ہیڈآفس کی شفٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تیس جولائی تک ہیڈآفس کراچی سے لاہور منتقل کردیا جائے گا۔ دوسری جانب پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرائیوروں، آفس بوائز اور دیگر غیر صحافتی عملہ جن کی تعداد پچاس کے قریب بنتی ہے ان تمام لوگوں سے گیارہ جولائی کو استعفے لےلئے گئے ہیں اور انہیں بتایا گیا کہ جولائی آپ لوگوں کی جابس کا آخری مہینہ ہے، پپو کےمطابق جن لوگوں سے ریزائن لئے گئے ہیں ان میں سے اکثریت دس بارہ سال سے سما ٹی وی کے ملازم ہیں۔ زبردستی ریزائن لینے والوں سے جب رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارا کیا قصور جو ہمیں بلاوجہ نکالاجارہا ہے، ہم نے اپنی ڈیوٹی میں بددیانتی کی ہے یا آفس ٹائمنگ میں ڈنڈی ماررہے ہیں، یا بغیر اطلاع کے چھٹی کررہے ہیں، اگر ان میں سے کوئی ایک وجہ بھی ہو تو سما ٹی وی ہمیں نکالنے میں حق بجانب ہے، ان ملازمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سما کے نئے اونر عبدالعلیم خان نے جب کراچی کا پہلا وزٹ کیا تھا تو کارکنوں سے خطاب میں یہ اعلان کیا تھا کہ کسی کارکن کو نکالا نہیں جائے گا۔ لیکن چینل انتظامیہ تو غریب کارکنوں کے گھروں کے چولہے بجھانے پر تلی ہوئی ہے۔۔
زبردستی استعفے، ہیڈآفس شفٹنگ کی تیاریاں۔۔
Facebook Comments