america ki bari ishtehari companies ke pakistan mein jaali social media accounts band

ذاتی ڈیٹا تک رسائی رکھنے والی ایپس کون سی ہیں؟

ایک نئی تحقیق میں ان ایپس کا انکشاف کیا گیا ہے جن کو آئی فونز یا اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک سب سے زیادہ رسائی حاصل ہوتی ہے۔ٹی آر جی ڈیٹا سینٹرز کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر وہ ایپس ہیں جن کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز میں سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔یہ تینوں ایپس صارفین کے 14 مختلف قسم کے ڈیٹا جیسے لوکیشن، براؤزنگ ہسٹری، کانٹیکٹس، فوٹوز اور دیگر تک رسائی کی اجازت مانگتی ہیں۔آئی او ایس میں فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے بعد یوٹیوب، لنکڈ ان اور انسٹا کارٹ سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والی ایپس ہیں جبکہ ٹک ٹاک اور گوگل بالترتیب 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔اس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ فونز میں فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے بعد چوتھے نمبر پر فیس بک لائٹ ایپ سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہے، گوگل، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ بالترتیب 5 ویں سے 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ آئی او ایس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ میں ایپس زیادہ ڈیٹا تک رسائی مانگتی ہیں، محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی او ایس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ صارفین کو اپنے ڈیٹا کی زیادہ قربانی دینا پڑتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں