وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادحسین چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ وزارتیں غیرمنتخب لوگوں کی وجہ سے تبدیل ہوئیں،اہم فیصلے ہوجاتے ہیں، پتہ ہی نہیں چلتا، میری وزارت میں نعیم الحق، یوسف بیگ مرزا ، ارشد خان اور طاہر خان نے مداخلت کی ،بہت زیادہ لوگ جب ایک ہی چیز کو منیج کرنے پر لگ گئے ، اتنے لوگوں میں آپ کچھ نہیں کرسکتے، ایک پوزیشن ہونی چاہیے ، میں نے وزارت اطلاعات میں اصلاحات شروع کیں لیکن وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ پارہیں۔سماء کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہاکہ ہمارے درمیان غیرمنتخب اور منتخب لوگوں کی سرد جنگ ہے ، ایک وقت میں پانچ لوگ کام کریں گے تو وہی ہوگا جو ہوتاہے ، کیا پارٹی ان کے حوالے کردیں جو کونسلر بھی نہیں رہے؟ بالآخر منتخب لوگ ہی فیصلہ کرتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ وزارت کی تبدیلیوں میں غیرمنتخب پاور میں تھے، وزیراعظم کے مصروف شیڈول ہوتے ہیں، مقامی سیاست کا وقت نہیں ہوتا، اصل قوت پارلیمان اور منتخب شدہ لوگ ہیں، بالآخرفیصلہ اور مسائل کا حل وزیراعظم نے ہی کرنا ہے ۔
یوسف بیگ مرزا،طاہرخان کا وزارت اطلاعات میں کیا کام؟
Facebook Comments