لاکھوں روپے رشوت وصول کرنے اور مزید طلب کرنیوالے دو سائبر کرائم افسران کے خلاف اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں محکمہ جاتی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق دستاویزی ثبوتوں کے مطابق سائبر کرائم کراچی میں اسپیکٹر رمیش کمار نے ایک مقدمہ نمبر57/2022درج کیا مذکورہ مقدمے میں فیس بک آزمائش اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیلاش بابو نے تین یو ٹیوبرز فیصل اقبال، حماد عباسی اور محمد معید فاروقی کو طلب کر کے مقدمے میں نامزد کرنے کے حوالے سے بلیک میلنگ شروع کی۔ مذکورہ تینوں یوٹیوبرز “ایڈیٹ” کے نام سے یوٹیوب چینل چلا رہے تھے اور ان کے دس لاکھ فالوورز تھے۔ ان تینوں نے سائبر کرائم کراچی میں شکایت درج کروائی ساتھ میں کچھ ثبوت بشمول واٹس ایپ چیٹنگ بھی دیے۔ انسپیکٹر رمیش کمار نے فیصل اور معید سے نیشنل اسٹیڈیم کے نزدیک ایک مشہور اسپتال میں دھونس اور دھمکی سے تین لاکھ روپے وصول کئے۔ اس کے بعد مزید بلیک میل کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیلاش اور انسپکٹر رمیش نے چھ لاکھ مزید وصول کیے۔ بعد میں ان کو دفتر بلا کر ان کے بیانات تو ریکارڈ کیے گئے مگر ان کو کسی فائل کا حصہ نہیں بنایا اور مزید 19 لاکھ طلب کیے جس پر یوٹیوبرز نے شکایت درج کروائی۔ کراچی میں ابتدائی تفتیش میں الزامات ثابت ہونے پر دونوں افسران کا فوری تبادلہ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا اور وہاں محکمہ جاتی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر اسلام آباد نے انکوائری شروع ہونے کی تصدیق کی۔
یوٹیوبرز سے بھتہ لینے والے ایف آئی اے افسران کے خلاف کارروائی۔۔
Facebook Comments