youtube shorts ke daurania mein izafa

یوٹیوبرز پر ٹیکس  بڑھانے  کی تیاریاں۔۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل کرنے کیلئے حکومت نے آن لائن پیسے کمانے والوں پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت گیمز  اور دیگر آن لائن ذرائع سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق یوٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی آن لائن پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان میں قائم کیے جائیں گے اور ان سے آمدنی پاکستانی روپے میں حاصل کی جائے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات ختم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بجٹ میں  سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی بھی  تجویز دی گئی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں