تحریر: فیصل ربانی
کیا آپ جانتے ہیں معیاری کانٹینٹ ، معیاری پروڈکشن اور تسلسل کے علاؤہ یوٹیوب پر کامیابی کا اصل راز کیا ہے؟
میں نے کافی سارے لوگوں کو (خود سمیت) یوٹیوب پر ناکام ہوتے اور وقت کے ضیاع کا شکوہ کرتے دیکھا ہے، بہت بعد میں سمجھ آئی کہ اس کی وجہ کیا ہے، آپ کا کانٹینٹ بھی معیاری ہے، تسلسل بھی ہے اور ویڈیو پروڈکشن بھی اچھی ہے لیکن اس کے باوجود ویوز نہیں آتے اور نہ ہی سبسکرائبرز بڑھتے ہیں۔
اس کی وجہ کیورڈ ہے، آپ کو یوٹیوب پر کی ورڈز پر بہت ساری ویڈیوز مل جائیں گی کہ کیورڈز کیسے تلاش کریں وغیرہ وغیرہ لیکن ان کیورڈز کے علاوہ ایک چینل کیورڈ بھی ہوتا ہے ، اگر آپ یوٹیوب کی ایڈوانس سیٹنگ میں جائیں تو ایڈت نیم کے نیچے ایک چینل کیورڈ کا بٹن بھی ہوتا ہے جس میں آپ اپنے چینل کی نیچ یا عنوان سے متعلقہ کیورڈ سلیکٹ کرتے ہیں، یہی کیورڈ آپ کے چینل کی کامیابی کا راز ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ اس بٹن میں آپ نے کیورڈ لکھ دیا تو کامیاب ہو گئے بلکہ اس کے لئے آپ کی ہر ویڈیو اسی کیورڈ سے متعلقہ ہونا چاہئے، یہ کیورڈ آپ کی ہر ویڈیو کے ٹائٹل، ڈسکرپشن اور ٹیگ کا حصہ ہونا چاہئے۔
کی ورڈ سے کامیابی کیسے ملتی ہے ؟
اس کی مثال ایسے ہے کہ اگر آپ یوٹیوب پر فری لانسر لکھیں گے تو جو ابتدائی ویڈیوز اور چینلز شو ہوں گے وہ تیمور پردیسی اور حشام سرور کے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے فری لانسر کے کیورڈ پر اپنے چینل سیٹ کئے ہیں اور ان کی ہر ویڈیو فری لانسر سے متعلق ہوتی ہے، فری لانسر کیورڈ کا پاکستان میں ٹاپ چینل جو سب سے زیادہ ویوز لیتا ہے وہ تیمور پردیسی ہے، حالانکہ تیمور پردیسی کوئی ٹاپ کلاس فری لانسر نہیں بس ایک یوٹیوبر ہے جبکہ حشام سرور پاکستان کا پہلا اور سٹل ٹاپ کلاس فری لانسر ہے لیکن اس کا نمبر دوسرا ہے۔
آپ اردو نیوز لکھیں گے تو سینکڑوں نیوز چینلز ہونے کے باوجود جیو نیوز ٹاپ پر آئے گا کیونکہ اس کا کیورڈ اردو نیوز اور اردو لٹسٹ نیوز سیٹ اور اس کی ہر ویڈیو اسی کیورڈ سے متعلقہ ہوتی ہے۔
آپ کرنٹ افیئرز لکھیں گے تو کرنٹ افیئرز پر پروگرام کرنے والے تمام بڑے بڑے اینکرز کو کھڈے لائن لگاتا ہوا ایک چینل pakmcqs چینل سامنے آ جائے گا، حالانکہ یہ محض ایک امتحآنی چینل ہے لیکن کرنٹ افیئرز کے کی ورڈ پر چھایا ہوا ہے، اس کی ہر ویڈیو کا عنوان ، ڈسکرپشن اور ٹیگز کرنٹ افیئرز سے بھرا ہوتا ہے نتیجتاً یہ چینل کرنٹ افیئرز کا سب سے بڑا اور کامیاب چینل ہے۔
اب آپ کو ایک اور مزیدار مثال دیتا ہوں جو کامیابی کے اس راز کو سمجھنے میں بڑی اچھی مدد دے سکے گی ۔
آپ یوٹیوب پر لکھیں کرکٹ ریویوز ان اردو تو جو ٹاپ کا چینل شو ہو گا وہ ٹورنڈو سپورٹس ہے اور اس کے سبسکرائبر 500 سے بھی کم ہیں اور اس کی عمر بھی 5 ماہ سے کم ہے، اس کی کوئی بھی ویڈیو 5 منٹ سے زیادہ نہیں ہے اور اس پر آج تک محض 38 ویڈیوز اپ لوڈ ہوئی ہیں،
یہ کیسے ہو گیا ؟ اتنا ناکام چینل یوٹیوب کی نظر میں ٹاپ چینل کیسے بن گیا اور یوٹیوب اسے ترجیح کیوں دے رہا ہے ؟
تو میرے بھائیو، جواب ہے کیورڈ ۔۔۔۔ جی ہاں صرف کیورڈ اور لو کمپٹیشن
اب ریویوز تو لوگ دیتے ہی رہتے ہیں کرکٹ پر لیکن کرکٹ ریویوز پر سوائے ٹورنڈو کے علاوہ مخصوص چینل ایک بھی نہیں ہے، اس لئے کرکٹ ریویوز پر یوٹیوب اسی کو دکھانے پر مجبور ہے، یہ اگر تھوڑا چھا کام کریں تو دنوں میں ملین ویوز کے ٹارگٹ تک جا سکتے ہیں لیکن ان کا کام اچھا نہیں ہے اور اگر آپ کا کام اور تجزیئے اچھے ہیں اور ویڈیو کوالٹی بھی دے سکتے ہیں تو بسم اللہ، یوٹیوب پر میدان خالی پڑآ ہوا ہے۔ جائیے اور چھا جائیے۔
یقینا ان مثالوں سے بات سمجھنے میں مدد ملی ہو گی۔ انواع و اقسام کے عنوانات اور ٹیگز پر ویڈیوز بنانے کی بجائے کسی ایک عنوان پر کام کریں اور اس تسلسل سے کریں کہ جہاں وہ کیورڈ لکھا جائے تو سب سے پہلے آپ کا چینل شو ہو۔ یہی کامیابی کا راز ہے۔ بیسٹ آف لک۔۔۔(فیصل ربانی)۔۔