youtuber tiktoker lapata high court mien darkhuast

یوٹیوبر،ٹک ٹاکر لاپتہ، ہائیکورٹ میں درخواست۔۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھپلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سکھر سے لاپتا ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کی بازیابی سے متعلق درخواست پر تازہ ٹریول ہسٹری اور دو ہفتوں میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، ایس پی ریلوے سکھر و دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، ایس پی ریلوے نے کہا کہ علی حسن میمن کو سکھر ریلوے اسٹیشن پر بغیر ٹکٹ پکڑا تھا ، اطلاع دی تو شہری کے والد نے کہا کہ ٹکٹ چارجز لے کر بیٹے کو چھوڑ دیں ، میرا بیٹا ٹک ٹاکر ، تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا شوقین ہے، شہری کے والد کے کہنے پر ہم نے ٹکٹ فیس لے کر اس کے بیٹے کو چھوڑ دیا تھا، ایک دن کے بعد انہوں نے تھانہ سی سیکشن میں علی حسن کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا ، عدالت نے تفیتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شہری کی بازیابی کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ،ایس ایچ او سی سیکشن افسر سکھر نے بتایا کہ شہری کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی اجلاس منعقد ہونا ہے، والد نے کہا کہ میرا بیٹا ریل گاڑی میں سفر نہیں کر رہا تھا، اسپیشل ٹرین تھی وہ اس پر تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لئے گیا تھا، ریلوے اسٹاف سے اس کی دوستی تھی اور انہوں نے اس ناشتہ بھی کروایا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس پی ریلوے سکھر اور آئی او کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں