youtuber rajab butt ki shakhsi zamanat

یوٹیوبررجب بٹ کی شخصی ضمانت ۔۔

پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور وائلڈ لائف کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔لائسنس کے بغیرشیر کا بچہ رکھنے  اور اسلحہ رکھنے پر رجب بٹ کو چوہنگ پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران گھر سے  گرفتارکیا اور تھانے کی حوالات میں منتقل کردیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔یادرہے کہ حال ہی میں رجب بٹ کی شادی ہوئی ہے اور اس موقع پربھی  انہیں شیرکا بچہ اٹھائے دیکھا گیا تھا، شادی کے تمام فنکشنز میں لوگوں پر پیسے پھینکنے پر ان پر تنقید بھی کی گئی۔سوشل میڈیا پرموجود کچھ اطلاعات کے مطابق رجب بٹ کو شیر کا یہ بچہ تحفے میں ملا تھا جس کی تصاویر دیکھنے کے بعد وائلڈ لائف حکام حرکت میں آئے اور اب پولیس کے ہمراہ نجی سوسائٹی میں چھاپہ مارا اور پھر  رجب کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق رجب بٹ گرفتاری کیس میں اہم پیشرفت اُس وقت ہوئی جب پولیس نے ناجائز اسلحہ کیس میں انہیں ضمانت پر رہا کیا۔پولیس کے مطابق رجب بٹ صبح عدالت میں پیش ہوکر اپنی ضمانت حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ ناجائز اسلحہ کیس میں ملزم کی شخصی ضمانت صرف ایس ایچ او دے سکتا ہے۔یوٹیوبر رجب بٹ  کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے لیکن ان کی گرفتاری میں محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  پولیس نے یوٹیوبر کے گھر شیر کے بچے کی موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی جس پر ملازمین شیر کے بچے کو برآمد کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔شیر کے بچے کی برآمدگی کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کے خلاف درخواست تک نہ دی، قانونی طور پر ملزم کے خلاف قانونی کے لیے درخواست وائلد لائف نے دینی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں