لاہور کی مقامی عدالت میں اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو کے کیس میں ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے یوٹیوب چینل پر عائشہ جہانزیب سے متعلق انتہائی نامناسب گفتگو کی تھی، جس کے بعد اینکر پرسن نے سائبر کرائم کے تحت یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔عائشہ جہانزیب کے مقدمے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ نے عمر عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔یو ٹیوبر ڈاکٹرعمرعادل کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروائی گئی تھی، جس پر آج ضلع کچہری لاہور میں سماعت ہوئی۔عائشہ جہانزیب کی طرف سے ایڈوکیٹ زین قریشی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ اینکر پرسن بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔وکیل مدعی عائشہ جہانزیب نے استدعا کی کہ عائشہ جہانزیب ملزم عمر عادل کو جانتی تک نہیں، ملزم کی تمام گفتگو ریکارڈ کا حصہ ہے، اس لیے ملزم کی ضمانت خارج کی جائے۔دوسری جانب عمر عادل کے وکیل نے استدعا کی کہ عمر عادل پر سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ عمر عادل پر اسی نوعیت کے دو مقدمے پہلے بھی درج ہوچکے ہیں۔جن میں ضمانتیں ہوچکی ہیں۔وکیل نے استدعا کی کہ، ہمیں پیغام دیا گیا ہے کہ اگر ایک کیس میں ضمانت ہوئی تو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیں گے۔عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کرے۔مدعی اور ملزم کے وکیل کی استدعا سُننے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یوٹیوبرکی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ۔۔
Facebook Comments