youtube shorts se aamdani ka aghaaz

یوٹیوب شارٹس سے آمدنی کا آغاز

تحریر:سید عامر حسین، (یوٹیوب سرٹیفائڈ)

دنیا کے وسیع ترین وڈیو اسٹریمنگ پورٹل یو ٹیوب نے پاکستان میں بھی یوٹیوب شارٹس سے آمدنی کا آغاز کردیا ہے۔ مختصر وڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز اب اس سہولت سے اپنی آمدنی میں خاطر خواہ کرسکیں گے۔

اس حوالے سے تمام کانٹنٹ کرئیٹرز کو یوٹیوب کی نئی پالیسی کے شرائط و ضوابط کو لازمی یکم فروری سے قبل دوبارہ سائن کرنا ہوگا بصورت دیگر ان کا یوٹیوب پارٹنر پروگرام منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔

یوٹیوب مونیٹایشن کے نئے معاہدے میں اس حوالے سے کئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں ری یوز کانٹنٹ یعنی ایسی وڈیوز جو پہلے اپ لوڈ کی جاچکی ہیں یا جو پہلے سے موجود کانٹنٹ کو ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہوں،  ان سے کمائی نہیں ہوسکے گی۔

اٹھارہ سال سے کم عمر کانٹینٹ کریئیٹرز کو آمدنی کے حصول کے لئے اپنے والدین کی رضامندی سے ان کے بینک اکائونٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

ایک اندازے کے مطابق ایک ملین یوٹیوب شارٹس ویوز کی آمدنی تقریبا 900 امریکی ڈالر ہوسکتی ہے تاہم یہ رقم مختلف ممالک کے ویوز کے لحاظ سے کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

یوٹیوب میوزک کیٹلاگ کے ذریعے اب تخلیق کار نہ صرف لائسنس فری میوزک استعمال کرسکیں گے بلکہ مختلف موسیقی کا لائسنس خرید بھی سکیں گے جس سے ان کی وڈیوز کی آمدنی میں اضافہ ممکن ہوگا۔

تمام کانٹنٹ کریئیٹرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز، پوڈ کاسٹرز کے لئے لازمی ہے کہ فوری طور پر یوٹیوب کی جانب سے فراہم کردہ نئی شرائط و ضوابط کو قبول کریں۔ اس ضمن میں اگر کئی مشکل درپیش ہو تو ہمہ وقت ہماری خدمات دستیاب ہیں۔(سید عامر حسین)

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں