youtube shorts ke daurania mein izafa

یوٹیوب سے 8ملین وڈیوز، 10 ملین چینلز ڈیلیٹ۔۔

پاکستان میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان  قریشی نے کہا کہ ہماری یوٹیوب کمیونٹی گائیڈ لائنز میں نفرت انگریز تقاریر، ہراسانی، تشدد پر اکسانے، تیکنکی طور پر گمراہ کن مواد اور مخصوص قسم کی غلط انتخابی معلومات کے خلاف پالیسیاں شامل ہیں۔ ہم مشین لرننگ اور جائزہ لینے والے انسانوں کے امتزاج پر انحصار کرتے ہیں تاکہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی کر کے اُسے حذف کیا جا سکے۔ جولائی اور ستمبر، 2023 کے درمیانی عرصے میں ہم نے عالمی سطح پر یوٹیوب پر اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی8.1 ملین سے زائد ویڈیوز اور 10 ملین سے زائد چینلز کو حذف کیا۔اس حوالے سے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ انتخابات کے دوران شفافیت اور دیانتداری یوٹیوب کی اَوّلین ترجیح ہے اور ہم یہ بات یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ملکی انتخابات میں سہولت کے لیے درست پالیسیاں اور نظام موجود ہوں۔ لوگوں کو مستند اور معیاری معلومات سے جوڑنے کے علاوہ ہم مشین لرننگ اور جائزہ لینے والے تربیت یافتہ افراد کی مدد سے خلاف ورزی کرنے والے مواد کو بروقت ہٹا دیتے ہیں۔ ہمارا مقصد اپنی کمیونٹی کو نقصان سے بچانے اور یوٹیوب پر مختلف نقطہ نظر کو فروغ دینے کے قابل بنانے کے درمیان صحیح توازن برقرار رکھنا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں