youtube shorts ke daurania mein izafa

یوٹیوب پر کون سا چینل بنائیں؟؟

خصوصی رپورٹ۔۔

سال 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ آمدن ان چینلز نے کی ۔ 1) فوڈ  ،ریسپی ،کوکنگ 2) ٹریول اینڈ ولاگنگ 3) گیمنگ 4) فیشن 5) ہیلتھ اینڈ فٹنس 6) انٹرٹینمنٹ۔

اگر آپ  “نئے یوٹیوبر” ہیں اور ان موضوعات پر ویڈوز بنائیں گے تو 95 فیصد  امکانات ناکامی کے ہیں آخر کیوں ؟ بنیادی طور پر ویورز ان چینلز میں بہترین وڈیوز دیکھنے  کے عادی ہو چکے ہیں ، یہ وہ چینل ہیں جو پہلے Rough and Tough شروع ہوئے اور اب آرگنائزڈ  ہیں ۔

 ویورز کو ہمیشہ نئے منفرد  موضوعات دیکھنے میں دلچسپی رہی ہے ۔ Travelers پاکستان کا سارا شمال دیکھا چکے ہیں ، سیکرٹ فوڈ ویلج بہترین کھانے پکانا سیکھا رہا ہے ، گیمنگ میں لاکھوں روپے کی اپڈیٹس گیمز خریدنی پڑتی ہیں ، فیشن ہمارے ہاں کمرشلائزڈ ہے ، ہیلتھ اینڈ فٹنس میں ماہرین کے بغیر آپ چینل چلا نہی سکتے ہیں ۔

صرف انٹرٹینمنٹ ایک ایسا سبجیکٹ ہے جو ہمیشہ سے مقبول رہا ہے ۔ کچھ سنجیدہ موضوعات بھی ہیں۔  پاکستان میں سب سے مقبول یہ موضوعات ہیں ۔

1) انٹرٹینمنٹ ( پرینکس ، موویز ، ڈرامے ، ڈاکومینٹریز ، ولاگز ۔۔۔۔)

 2) آی کامرس کے کورسسز

3) پراڈکٹ ریوز

4) اکیڈمک کورسسز

5) تاریخی ڈاکومینٹریز ، ثقافتی موضوعات

6) کرنٹ افیئرز ،سیاست وغیرہ

اردو چینل کی آئیڈینس صرف انڈو پاک میں ہے لہذا آپ جب تک یہاں کے لوگوں کے معیار کے مطابق موضوعات پر کام نہی کریں گے ویوز نہی آئیں گے ، لیکن چینل چل گیا ویوز رکیں گے بھی  نہیں ۔ انڈو پاک کے لوگوں کی نفسیات بالی ووڈ کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ ہے ۔

 سنجیدہ موضوعات کو کامیاب بنانے کےلئے آپ نے دو کام کرنے ہیں ، پہلے ایسے موضوعات کا انتخاب کرنا ہے جو long live ہوں اور دوسرا مستند ریسرچ اور معلومات فراہم کرنی ہیں کیونکہ آپ کے ویورز بھی سنجیدہ اور پروفیشنل لوگ ہوں گے۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں