youtube or nerflix ki corona ke liye qurbani

یوٹیوب اور نیٹ فیلکس کی کرونا کیلئے قربانی۔۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد زیادہ تر افراد دفتری سرگرمیاں جاری رکھنے، تفریح اور معلومات کے حصول کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بندش کی وجہ سے بھی کم عمر اور بالغ طلبہ بھی اپنے اپنے گھروں تک محدود ہیں جن کے پاس تفریح کا کوئی اور ذریعہ نہیں بچا جس کے پیش نظر معروف ویڈیو ہوسٹنگ ویب سائٹ یوٹیوب اور سٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس کی انتظامیہ نے لوگوں کی سہولت کیلئے اپنی ویڈیو کوالٹی میں کمی کر دی ہے تاکہ عام لوگ بھی انٹرنیٹ سے کرونا وائرس کی معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یورپی کمیشنر برائے ڈیجیٹل اقتصادیات تھیئری بریٹوں نے انٹرنیٹ کے بڑے اداروں سے درخواست کی تھی کہ ہائی ویڈیو اور امیج کوالٹی کی جگہ کم کوالٹی کی ویڈیو اور امیج پر انحصار کیا جائے تاکہ سبھی گھروں میں بیٹھے ہوئے لوگ انٹرنیٹ سے استفادہ کر سکیں۔ماہرین کا موقف ہے یورپی کمشنر کی تجویز بظاہر معقول دکھائی دیتی ہے کیونکہ اس وقت کرونا وائرس کی وباءپھیلنے کے بعد انٹرنیٹ واحد معلوماتی اور تفریحی ذریعہ رہ گیا ہے لیکن بہت زیادہ بوجھ کے باعث اس کے بریک ڈاﺅن کا خدشہ ہے۔ نیٹ فلیکس اور یوٹیوب کی انتظامیہ نے یورپی کمشنر کے موقف کیساتھ اتفاق کرتے ہوئے ہائی کوالٹی امیج میں کمی کرتے ہوئے صارفین سے کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور انٹرنیٹ پر صارفین کا بوجھ کم ہونے کی صورت میں پکچر کوالٹی خودبخود بہتر ہو جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں