تحریر : عامر سید (یو ٹیوب ایکسپرٹ)
دنیا کے سب سے بڑے وڈیو سرچ انجن یوٹیوب نے دیگر سوشل میڈیا پورٹلز کی طرح کمیونٹی کے اراکین کے لیے ایک دوسرے کو تلاش کرنے اور آپس میں رابطوں کو آسان بنانے کے لیے ہینڈل متعارف کرادیا۔ یہ ہینڈل چینل کی منفرد شناخت ہوگا جس کے ذریعے صارفین تبصروں، کمیونٹی پوسٹس اور دیگر مقامات پر مینشن کرسکیں گے۔
یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوبرز کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں مطلع کیا گیا ہے کہ ہم آنے والے ہفتوں میں آہستہ آہستہ تمام چینلز کے لیے ہینڈل منتخب کرنے کی اہلیت کو متعارف کرا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چینل کا منفرد یو آر ایل اگر پہلے سے موجود ہے تو وہی آپ کے بنیادی ہینڈل کے طور پر مختص کردیا جائے گا۔ اگر آپ اس سے مختلف ہینڈل چاہتے ہیں تو آپ اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے 14 نومبر تک اپنے چینل کے لیے کوئی ہینڈل منتخب نہیں کیا تو یوٹیوب خود آپ کو ایک ہینڈل تفویض کر دے گا، جسے آپ چاہیں تو یوٹیوب
(عامر سید) اسٹوڈیو سے تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔