ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی پلس اور ڈزنی پلس کے بعد اپنی پریمیئم سروس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔کمپنی کی جانب سے برطانیہ میں یوٹیوب پریمیئم فیملی پلین کی قیمت 17.99 پاؤنڈز سے بڑھا کر 19.99 پاؤنڈز جبکہ امریکا اور کینیڈا میں قیمتوں میں 30 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیوب اپنی پریمیئم سروس میں صارفین کو اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر ایپس کے پسِ منظر میں ویڈیو چلانے کی سہولت دیتا ہے۔یوٹیوب پریمیئم صارفین کو ای میل کے ذریعے قیمتوں کے اضافے کے متعلق بتایا گیا۔ای میل میں یوٹیوب کا کہنا تھا کہ کمپنی نے یوٹیوب پریمیئم اس لیے بنایا تھا کہ صارفین مداخلت کے بغیر یوٹیوب کا تجربہ کریں تاکہ ویڈیو، تخلیق کاروں اور میوزک آرٹسٹ کے قریب ہوا جاسکے۔ای میل میں مزید بتایا کہ بہتر سروس اور فیچرز کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگا لیکن صارفین نے سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم کے متعلق شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے سروس کا استعمال ترک کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔صارفین نے غصے کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا سہارہ لیا۔
یوٹیوب کی پریمیئم سروس کے نرخ میں اضافہ۔۔
Facebook Comments