karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

یوٹیوب کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ۔۔

کراچی پریس کلب کی اسکل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کی جانب سے صحافیوں کو آن لائن ویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر چینل بنانے اوراس ضمن میں کی جانے والی غلطیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک روزہ تربیتی ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔یوٹیوب ماسٹرکلاس کے عنوان سے ہونے والی اس ورک شاپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ٹریننگ کے پہلے سیشن میں ڈیجیٹل میڈیا ٹرینر مجاہد حسین خٹک نے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کے ٹائٹل، ڈسکرپشن، تھمپ نیل اور ٹیگ میں عموماً کی جانے والی غلطیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔مجاہد حسین خٹک نے یوٹیوب چینل کے موضوع کو منتخب کرنے، چینل کے لیے ویڈیو بنانے اور اسے اپ لوڈ کرنے تک کے مراحل کو احسن طریقے سے بیان کیا۔ انہوں نے یوٹیوب کے نئے رجحانات پر آگاہی فراہم کی۔مجاہد خٹک نے شرکاء کو یوٹیوب پر زیادہ سراہے جانے والے موضوعات، سرچ انجن آپٹیمائزیشن، کاپی رائٹس اور یوٹیوب پرممنوعہ اورناپسندیدہ رجحانات کے متعلق بھی مفید معلومات دیں۔ اس موقع پر انھوں نے اپنی ویڈیوز کو مزید معلوماتی اورمفید بنانے کے حوالے سے بھی صحافیون کو ٹپس بھی دیں۔بعدازاں سوال جواب کے سیشن میں شرکاء نے ٹرینرمجاہد حسین خٹک سے اپنی نامکمل معلومات کے حوالے سے کئی سوالات بھی کیے۔تربیتی ورک شاپ کے دوسرے مرحلے میں سینئر صحافی ریحان حیدرنے ڈیجیٹل فلم میکنگ کے نئے رجحانات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ مستقبل کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے اپنی تیکنیکی مہارت کو بڑھائیں کیوں کہ اب صحافت صرف پرنٹ، الیکٹرانک تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں 360 ڈگری ویڈیوز کی تیکنک کو بھی خبربنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔اس تربیتی ورک شاپ اہتمام کراچی پریس کلب اسکل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کےسیکریٹری ثاقب صغیر، رکن سید بابر علی اور ریحان حیدر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ورک شاپ کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے سیکرٹری رضوان بھٹی، گورننگ باڈی کے رکن خلیل ناصر، فاروق سمیع کی جانب سے ورکشاپ کے ٹرینرمجاہد حسین خٹک  کو کراچی پریس کلب کی اعزازی شیلڈ اور روایتی اجرک پیش کی گئی۔ورکشاپ کے اختتام پرشرکاء میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں