پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ یو ٹیوب چینلز پر پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، چینلز کی نیلامی کا عمل جاری رہے گا۔چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری کتب میلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کتابیں پڑھیں اور خود کو کتابوں سے دور نہ کریں۔محمد سلیم بیگ نے ایکسپو سینٹر لاہورمیں سجے کتاب میلے کا دورہ کیا اور اسٹالز پر رکھی کتابوں میں گہری دلچسپی لی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ پیمرا کوئی ایسا کام نہیں کرے گا جس سے پابندیاں لگیں، صحافیوں کے لیے جو بہتر ہوا وہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کتاب میلے کا انعقاد بہت متاثرکن ہے ٹیکنالوجی اور کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی، نوجوان نسل سے کہتا ہوں کہ کتابیں پڑھیں، اپنے آپ کو کتابوں سے محروم نہ رکھیں۔
یوٹیوب چینلزپرپابندی کا فیصلہ نہیں کیا،پیمرا۔۔
Facebook Comments