youtube channels ke naqsh e qadam par

یوٹیوب چینلز ایوننگرز کے نقش قدم پر۔

تحریر: عمران میر۔۔

دو دہائیاں پہلے شام کے اخبارات اپنی سنسنی خیز سرخیوں کی بدولت چوراہوں پر دھڑا دھڑ فروخت ہوتے تھے۔ اخبار فروش جب سرخی کی آواز لگاتا تو ہر شخص اخبار خریدنے پر مجبور ہوجاتا لیکن جب قاری خبر پڑھنے لگتا تو اس میں وہ بات سرے سے ہی موجود نہ ہوتی۔ اور پھر کچھ ہی عرصے میں شام کے تمام اخبارات اپنا اعتبار کھو کر اپنی موت آپ ہی مر گئے ۔ یہی کچھ آج کل اکثر یو ٹیوب چینل کر رہے ہیں۔ ہر کوئی اپنا اپنا منجن جھوٹ بول کر بیچ رہا۔ کوئی اندر کی خبر دینے کا دعوے دار ہے تو کسی کے پاس انکشافات کی بھرمار۔ لیکن جب ویڈیو دیکھو تو کھودا پہاڑ نکلا چوہا والی بات۔

یہی چلن رہا تو وہ دن دور نہیں جب یہ سب شام کے اخبارات کی طرح اپنی موت آپ مر جائیں گے۔(عمران میر)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں