خصوصی رپورٹ۔۔
یوٹیوب واچنگ ٹائم اور سبسکرائبر ایکسچینج سے کیا مراد ہےاور اس کا طریق کار کیا ہے؟
پہلے ہم ٹائم ایکسچینج کے بارے میں جانتے ہیں۔۔۔سادہ الفاظ میں آپ جتنا وقت میرا چینل واچ کریں گے یا دیکھیں گے اور جتنا مجھے واچنگ ٹائم ملے گا، اسی قدر میں آپ کے چینل کو واچ کروں گا اور آپ کو اتنا واچ ٹائم دینے کا پابند ہوں گا۔اس میں آپ کم گھنٹے بھی طے کرسکتے ہیں اور زیادہ بھی۔مثلاً آپ نے کسی سے اپنے چینل کے لیے 20 گھنٹے واچنگ ٹائم لینا چاہتے ہیں تو اسے 20 گھنٹے آپ کی ویڈیوز دیکھنا ہوں گی۔اب ایک براؤزر سے یہ دیکھا جائے تو آپ کو مسلسل 20 گھنٹے اس کو واچ کرنا ہوگا، مگراس کا بہترین اور کارآمد طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر میں ایک سے زیادہ براؤزر انسٹال کرلیں۔ جتناآپ کا کمپیوٹر برداشت کرسکے۔
اب اگر آپ نے 8 براؤزرکھول لئے اور آٹھوں براؤزر سے آپ کسی کو ایک گھنٹہ واچ کریں گے تو وہ 8 گھنٹے واچ ٹائم شمار ہوگا اور اگر آپ 8 براؤزر سے کسی کو 2 گھنٹے مسلسل دیکھیں، تو گویا آپ نے اسے 16 گھنٹے واچ ٹائم دے دیا۔تواس طرح آپ واچ ٹائم ایکسچینج کرسکتے ہیں۔اس میں چندامور کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ آدمی یوٹیوب کی اسپیم یاسٹرائیک سے بچ سکے۔
۱)جب آپ کسی خاص شخص کو ایک سے زیادہ مرتبہ واچ ٹائم دیں تو ہر دفعہ تمام براوزر کو کلیئر آل کرلیا کریں۔
۲) اسی طرح ہر گھنٹے بعدآپ ویڈیوز کو ریفرش کرلیا کریں۔
۳)ویڈیوز پلے کرنے کے بعد آپ ان کا والیم بند نہ کریں بلکہ آپ ہیڈفون وغیرہ لگا کر چھوڑ دیں۔
ایکسچینج سبسکرائبرز:سادہ الفاظ میں آپ کسی کے چینل کو سبسکرائب کریں تو وہ آپ کے چینل کو سبسکرائب کرے۔اس میں احتیاط یہ ہوتی ہے کہ آپ جسے سبسکرائبر دینا چاہتے ہیں پہلے اس کی کوئی ویڈیو 5 منٹ یا اس سے زیادہ دیکھیں، تب سبسکرائب کریں اور اگر لائک و کمنٹس کردیں تو اس کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔بعض یوٹیوبرز کسی کو واچ ٹائم دے کر سبسکرائبرز لیتے ہیں اور بعض سبسکرائبرز دے کر واچ ٹائم لیتے ہیں۔ تو یہ بھی مفید ہے۔(خصوصی رپورٹ)۔۔
