بلوچستان یونین آف جرنلسٹس، کوئٹہ پریس کلب اور ڈیلی نیوز پیپر ایڈیٹر کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا ،جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل فیڈریشن کی جانب سے صحافیوں اور بالخصوص خواتین صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور غیر مناسب رویہ رکھنے سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے کسی قسم کی بھی کوریج کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا پھر چاہے وہ حکومتی ارکان کے حوالے سے ان سے مذاکرات اور ملاقات کیوں نہ ہو۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی صحافی اگر ینگ ڈاکٹرز کی کوریج کرتا ہے تو وہ پریس کلب، بی یو جے اور ایڈیٹرز کونسل کے فیصلوں کی بھی نفی کرتے ہوئے ان اداروں کی ساکھ کے خلاف قدم اٹھارہا ہے لہٰذا ایسے تمام صحافیوں کی رکنیت بی یو جے اور پریس کلب سے فوری طور پر ختم کر دی جائے گی۔
