پی ایف یوجے افضل بٹ گروپ اور ایپنک نے سولہ جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔۔ یوم سیاہ سنسرشپ، تنخواہوں میں تاخیر اور میڈیا ورکرز کی چھانٹیوں کے خلاف منایا جائے گا، اس روز صحافی اور میڈیا ورکرز سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔۔ دوسری جانب میڈیا کی خاموش اکثریت ورکرز کا کہنا ہے کہ ۔۔سنسر شپ مخصوص میڈیا مالکان اورچند بکائو صحافیوں کا مسئلہ تو ہو سکتا ہے لیکن یہ تنخواہوں سے محروم اور نوکریوں سے نکالے جانے والے عامل و جینوئن صحافیوں کا مسئلہ ہرگز نہیں ہے۔ پی ایف یو جے(جو بھی دھڑاہو)نے ان مظلوم صحافیوں کیلئے تو کوئی تحریک شروع نہیں کی اور 16جولائی کو جن کے اشارے پر سسنسر شپ کے خلاف تحریک چلائی جارہی ہےانہوں نے ہی عامل صحافی کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔ یعنی اب پھر پیڈ تحریک شروع ہوا چاہتی ہے۔
Facebook Comments