ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی یوم شہدا صحافت بلوچستان انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ 28 اگست بروز پیر شہدا کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ۔ بی یو جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران یا فرائض کی انجام دینے کی پاداش میں 41 صحافیوں کو شہید کیا گیا ہے ان تمام شہدا کی یاد میں 28 اگست کے دن کو شہدا کے نام کیا گیا ہے اس سال بھی صحافتی برادری یوم شہدا صحافت 28 اگست بروز پیر کو عقیدت و احترام سے منائے گی۔ کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے علاوہ شہدا کے لواحقین، بی یو جے قیادت اور صحافی بھرپور انداز میں شرکت کریں گے سیمینار میں شہدا کو ان کی صحافتی میدان میں گرانقدر خدمات اور عوام کو پر خطر حالات میں بھی آگاہ رکھنے کیلئے جان کی قربانی دینے پر بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی اور شہید صحافیوں کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے آواز اٹھائی جائے گی ۔بی یو جے کی جانب سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدیا گیا ہے۔ سیمینار میں تمام صحافیوں کو بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
یوم شہدا صحافت بلوچستان آج منایاجائے گا۔۔
Facebook Comments